جب عمران خان نے وسیم اکرم کو جزیرے پر اکیلا چھوڑدیا | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 11:56 صبح
307896 035736 updates
307896 035736 updates

عمران خان ایک سخت کپتان تھے لیکن وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے: سابق کپتان/ فائل فوٹوسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار اور دلچسپ لمحات کو یاد کیا۔سوشل میڈیا پر لیجنڈ کرکٹر  وسیم اکرم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے لیکن وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔ عمران خان کے ساتھ گزرے ایک دلچسپ واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انکشاف کیا کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں عمران خان کا ساتھ کافی دلچسپ رہا، ایک مرتبہ  عمران خان نے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں جس پر میں نے کہا میں تیار ہوں، وہاں پہنچ کر عمران خان نے دودھ آرڈر کیا کیوں کہانھوں نے اپنی زندگی میں ڈرنک نہیں کی ،  وہاں عمران خان کو لڑکیوں سے  ہاتھ ملاتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔دوران انٹرویو وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ایک عجیب وغریب واقعہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ہم ائیر پورٹ پر ان کی خاتون دوست سے ملنے گئے جس کے پاس ذاتی طیارہ تھا وہ ہمیں 45 منٹ کی پرواز سے ایک جزیرے پر لے گئی، وہاں پہنچ کر عمران خان اور ان کی دوست اندر باتیں کرنے چلے گئے اور ہمیں جنوبی امریکی جزیرے کے درمیان اکیلا چھوڑدیا جہاں سے میں ہوٹل واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم عمران خان کی 1992 ورلڈکپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے