ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزم کی گاڑی مل گئی | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 7:00 صبح
307709 093232 updates
307709 093232 updates

گاڑی گرفتار ملزم عامر قادر کی نشاندہی پر برآمد کی گئی اور گاڑی سے واردات میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد ہوا ہے: تفتیشی حکام/ اسکرین گریبکراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کی گاڑی ائیرپورٹ کے قریب سےبرآمد کرلی گئی۔تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ گاڑی گرفتار ملزم عامر قادر کی نشاندہی پر برآمد کی گئی اور  گاڑی سے واردات میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد ہوا ہے جس گاڑی میں واردات کی اس کی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اب تک ملزم کے گھر اور گاڑی سے 4 ہتھیار برآمد کیے جاچکے ہیں، ملزم کے گھر سے 30 بور پستول، شارٹ گن، ائیر گن بھی برآمد کی گئی۔دوسری جانب  خرم نثار کے پاکستان سے فرار ہونے میں ایف آئی اے کی نااہلی بھی سامنے آگئی۔خرم نثار نے پاکستان سے فرار ہوتے وقت سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا جس پر اس کی پاکستان انٹری کی مہر نہیں تھی، خرم کے پاکستان میں داخلے کی مہر اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگی تھی۔خیال رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے