وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 10:38 صبح
307703 092306 updates
307703 092306 updates

اجلاس میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ورزاء بھی شامل ہیں۔ فوٹو فائلآرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر قانون ملک شہادت اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود اور اسرار ترین کے علاوہ دیگر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے