بھارت میں ہتنی گڑھے میں گرکر ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 3 نومبر, 2022
Updated 2022/11/03 at 11:57 صبح
305310 125803 updates
305310 125803 updates

یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے کنویں میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی/ فوٹو بھارتی میڈیابھارتی ریاست اڈیشا میں 12 سالہ ہتھنی کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے کنویں میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ 15 ہاتھیوں پر مشتمل ایک ریوڑ دیگاپاہنڈی کے علاقے سے جنگلات کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران 12 سالہ ہتھنی ایک گڑھے میں گری، مقامی لوگوں نے صبح کے وقت ہتھنی کی لاش کنویں میں دیکھی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے ہتھنی کی لاش کو کنویں سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور  بھاری مشینری کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے