میلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 28 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/28 at 12:45 شام
304596 110938 updates
304596 110938 updates

چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو رائٹرزمیلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر  مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری بھی زخمی ہوا جب کہ حملے میں مزید 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور ذہنی مریض ہے اور اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کی ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے اور حملے میں انہیں کمر  پر زخم  آئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے