اوپیک کیجانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے،جو بائیڈن | اردو میڈیا

admin
admin 13 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/13 at 8:30 صبح
302802 021028 updates
302802 021028 updates

فوٹو:فائلامریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتائیں گے کہ  ان کے ذہن میں کیا اقدام ہے مگر یہ طے ہے کہ اس کےنتائج ضرور ہوں گے۔واضح رہے کہ منگل کو وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر امریکی صدر بائیڈن کا ماننا ہے کہ امریکا کو سعودی عرب سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا سعودی تعلقات امریکی قومی مفاد میں ہونے کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ جوبائیڈن نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی با آسانی شکست دے دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ روسی صدر یوکرین جنگ ​​میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔روسی صدر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے حوالےسے صدر بائیڈن نے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے سےگریز کیا اور کہا کہ ان کی صدر پیوٹن  سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم اگر صدر پیوٹن نے پہل کی اور کہا کہ وہ باسکٹ بال اسٹار بریٹنی گرینر کی رہائی سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں توہ وہ ضرور ملیں گے ۔اس لیے ملاقات روسی صدر کے رویہ پر منحصر ہوگی۔واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال پر نومبر سے تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ۔13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اس کے دس اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب  امریکا نے اوپیک پلس کے فیصلے کی مخالفت اور اس پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی سے روس کو فائدہ ہوگا۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے