شادی سے چند ہفتے قبل خودکشی کرنیوالی امریکی اینکر نے منگیترکے نام کیا پیغام چھوڑا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 3 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/03 at 8:38 صبح
301622 110339 updates
301622 110339 updates

نینا نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے منگیتر کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا تھا جس سے ان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلتا ہے۔ فوٹو فائلشادی سے چھ ہفتے قبل خودکشی کرنے والی امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے منگیتر کو ایک پیغام بھی بھیجا تھا۔امریکی نیوز اینکر کی اچانک خودکشی کی خبر نے عوامی حلقوں اور ان کے اہلخانہ کو حیرانی میں مبتلا کر دیا تھا تاہم نینا نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے منگیتر کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا تھا جس سے ان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلتا ہے۔نینا پیچکولکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل منگیتر کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا کہ اس کے باوجود کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا میں تم سے محبت کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ میں وہی کروں گی جو مجھے کرنا ہے، اب میں مزید درد برداشت نہیں کروں گی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی سے ہفتے قبل نینا کو خبر ملی کہ اس کے منگیتر کا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نینا پیچولکی نے 27 اگست کو بندوق اور گولی خریدی اور پھر صرف 90 منٹ بعد خودکشی کر لی۔خیال رہے کہ امریکی اینکر نینا پیچولکی کی موت اس کے منگیتر کائل ہاس سے شادی سے صرف چھ ہفتے قبل ہوئی، کائل ہاس نینا سے 11 سال بڑے اور دو بچوں کے طلاق یافتہ باپ ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے