جرمنی کے نئے قونصل جنرل کراچی کے مداح نکلے | اردو میڈیا

admin
admin 3 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/03 at 7:50 صبح
301562 073228 updates
301562 073228 updates

فوٹو: فائلکراچی کے لیے تعینات جرمنی کے نئے قونصل جنرل نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نئے سفارت کار ڈاکٹر روڈیگر لوٹز شہر قائد کے مداح نکلے،  قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں کراچی آکر بہت خوشی ہوئی ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے۔ جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان گہرے تعلقات کے خواہاں ہیں، دونوں مملک کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھروسے اور  اعتماد کی علامت ہیں’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے