پاکستان میں دنیا "سبز مارشل پلان” جیسا کوئی پروگرام ترتیب دے سکتی ہے: بلاول بھٹو | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 3:37 صبح
300629 021442 updates
300629 021442 updates

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمے دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں: وزیر خارجہوزیرخارجہ بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے دنیا "سبز مارشل پلان” جیسا کوئی پروگرام ترتیب دے سکتی ہے۔بلاول بھٹو نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمے دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں اس لیے انہیں قرضوں اور دیگر امور میں پاکستان کے ساتھ انصاف سے کام لینا چاہیے۔یاد رہے کہ اتحادی طاقتوں نے دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی اور مغربی یورپ میں انفراسٹرکچر بحال کرنے کیلئے مارشل پلان ترتیب دیا تھا۔ اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کے سلسلے میں نجی گروپ کوشش کرتے رہے ہیں مگر پاکستانی حکومت کا ان کوششوں سے کوئی تعلق نہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔