ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگی | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 12:30 صبح
300399 073422 updates
300399 073422 updates

سیلاب متاثرین کو خوراک سے زیادہ اب علاج معالجے اور دواؤں کی ضرورت ہے: عامر سہیلڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف  بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی اب بھی موجود ہے جو جلدی امراض کے ساتھ ساتھ کئی دیگر امراض کا باعث بن رہا ہے۔تحصیل پروا کے علاقے ڈھورا سوہلن میں سیلابی پانی میں چلنے پھرنے اور ہاتھ دھونے سے دانے نکلنا اور انفیکشن ہو جانا معمول بن گیا ہے،۔علاقے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے انچارج عامر سہیل سدوزئی کے مطابق سیلاب متاثرین کو خوراک سے زیادہ اب علاج معالجے اور دواؤں کی ضرورت ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری سطح پر کسی سیلابی علاقے میں پانی کی نکاسی کا کوئی کام نہیں کیا جا رہا جو تمام تر بیماریوں کا موجب بن رہی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔