پاکستان اور بحرین کے مسلح افواج کے سربراہان میں رابطہ | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 10:25 شام
300409 101003 updates
300409 101003 updates

فوٹو: فائلآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  بحرین کے کمانڈر  انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو  بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی برادر ممالک کی مدد کو متاثرین کی بحالی میں اہم قرار دیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔