کراچی، لاہور ، پشاور اور اسلام آباد ڈینگی کے نشانے پر | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 11:58 شام
300407 095754 updates
300407 095754 updates

فوٹو: فائل ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے وار  شدت کے ساتھ جاری ہیں۔پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے نشانے پر  ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز  پشاور میں رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ پوٹھوہارٹاؤن،راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان،  اڈیالہ،دھاماں سیداں،چک جلال الدین ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 اور لاہور میں 100  افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی۔نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔