شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ کام نہیں دیتے: گوری خان کا اعتراف | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 11:16 صبح
300320 011817 updates
300320 011817 updates

فوٹو: فائلبھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور  پروڈیوسر گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے گوری نے کہا ‘شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔گوری خان نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار  بھی کر دیتے ہیں’۔انہوں نے کہا ‘جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد  ان کے خلاف جاتا ہے‘۔خیال رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے گھر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔