بنارس کی مسجد میں پوجا کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر | اردو میڈیا

admin
admin 13 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/13 at 9:36 صبح
299342 110900 updates
299342 110900 updates

ایک ہندو فریق نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ مذکورہ مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دی جائے— فوٹو: فائلبھارتی شہر  بنارس میں گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ایک ہندو فریق نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ مذکورہ مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دی جائے، اس درخواست کی مسلمان فریق نے مخالفت کی اور درخواست خارج کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی اور اس کیلئے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں برس مسجد کے احاطے سے مورتی کا ایک حصہ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ہندو  پجاریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دیوتا کی مورتی کا یہ حصہ شیولنگ ہے اوراسی بنیاد پر انہوں نے مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔