سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال | اردو میڈیا

admin
admin 8 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/08 at 1:27 شام
298922 024247 updates
298922 024247 updates

معاشی شرح نمو5 فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے: وزارت خزانہ/فوٹوفائل وزارت خزانہ نے سیلاب سے  متاثرہ معیشت  کے نقصانات پر مبنی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سیلاب سے ہونے والے  نقصانات  کے باعث ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  سیلاب سے زراعت اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر نقصانات  شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سیلاب سےکمزور ملکی معیشت کو  12 ارب ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان ہوا جس کے پیش نظر معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو ارسال رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں کمی کے باعث روزگار فراہم کرنے کی شرح میں 1.2 فیصد تک کمی کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سیلاب کے باعث تقریباً 180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہین ہو سکیں گے، اور منصوبے متاثر ہونے سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم نہیں کیا جا سکے گا۔اس حوالے سے  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور  دیگر  مالیاتی اداروں کو بھی بھیجی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے مالیاتی امداد کی اپیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔