اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی | اردو میڈیا

admin
admin 8 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/08 at 8:29 صبح
298905 095742 updates
298905 095742 updates

الجزیرہ کی خاتون صحافی 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تھیں/فوٹوفائلاسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی  تجویز مستردکر دی۔ غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور جاں بحق ہوگئیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔