ارجنٹائن کی نائب صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں | اردو میڈیا

admin
admin 2 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/02 at 8:03 صبح
298238 112540 updates
298238 112540 updates

کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی: غیر ملکی ایجنسی۔ فوٹو فائلارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو  بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔