پیوٹن سابق سوویت صدر گورباچوف کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوں گے | اردو میڈیا

admin
admin 1 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/02 at 7:59 صبح
298161 073737 updates
298161 073737 updates

فوٹو: فائلماسکو: روسی صدر  پیوٹن سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گوربا چوف کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی صدر اپنےکام کے شیڈول کے باعث سابق سوویت صدر گورباچوف کی آخری رسومات میں نہیں جاسکیں گے۔ترجمان کریملن کے مطابق میخائل گورباچوف کی آخری رسومات 3 ستمبر کو ہوں گی۔خیال رہے کہ 2 روز قبل سابق سوویت یونین کے پہلے اور  آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔گزشتہ روز کریملن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میخائل گورباچوف نے سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ ‘خونخوار’ مغرب سے تعلقات کے بارے میں غلط تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔