بھارت میں کشمیری طلبا کوپاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہنےکی ہدایت | اردو میڈیا

admin
admin 28 اگست, 2022
Updated 2022/08/29 at 9:18 صبح
297610 092519 updates
297610 092519 updates

فوٹو: فائلبھارت کی جارحیت کھیلوں تک بھی جا پہنچی ہے اور  اب کشمیری طلبا کوپاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی  اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پولیس اور  ایجنسیوں کو کشمیری طلبا کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر بھی نظر رکھنےکی ہدایت کی ہے،کشمیری طلبا کو   پاک بھارت میچ گروپوں کی صورت میں نہ دیکھنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ  پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری طلبا  اپنے کمروں  تک محدود  رہیں۔خلاف ورزی کی صورت میں کشمیری طلبا کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنےکی وارننگ دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلبا کو  یہ ہدایات مقبوضہ وادی اور  بھارتی کالج اور جامعات  میں بھی جاری کی گئی ہیں۔یاد رہےکہ اکتوبر 2021 میں پاکستان ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پرکئی کشمیری طلبا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔