حج و عمرہ کرنیوالے مقامی زائرین کیلئے فیس کی اقساط کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 24 اگست, 2022
Updated 2022/08/24 at 11:15 صبح
296993 120045 updates
296993 120045 updates

حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے: وزارت حج و عمرہ/ فائل فوٹوسعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر ) کا منصوبہ زیر غور ہے۔وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹرین فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔تفصیلات کے مطابق زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔