برطانیہ کا انگلینڈ کے کئی حصوں میں خشک سالی کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 3:49 شام
295408 074658 updates
295408 074658 updates

موسم گرما کے دوران بارشوں کی کمی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث انگلینڈ کے کئی حصے خشک سالی کا شکار ہوئے: ماحولیاتی ایجنسی/ فوٹو: فائلبرطانوی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر انگلینڈ کے کئی حصوں میں خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے۔ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق موسم گرما کے دوران بارشوں کی کمی  اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جنوب مغربی، جنوبی، وسطی اور مشرقی انگلینڈ کے کئی حصے خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں۔ برطانوی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور  ویلز میں 1976 کے بعد رواں برس سب سے کم بارشیں ہوئیں اور رواں برس کا جولائی گزشتہ 87 برسوں کا گرم ترین جولائی کا مہینہ رہا ہے۔ماحولیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اس غیرمعمولی خشک دور میں پانی کو احتیاط سے استعمال کیا جائے اور ماحولیاتی ایجنسی اور پانی کی کمپنیاں خشک سالی کے منفی اثرات کے خلاف اقدامات تیز کریں۔خیال رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے انگلینڈ میں اس سے پہلے سرکاری سطح پر 2018 میں خشک سالی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔