ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر جوہری ہتھیاروں سے متعلق کاغذات کی تلاشی کیلئے چھاپہ مارا | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 11:40 صبح
295371 033331 updates
295371 033331 updates

امریکی اخبار کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈاکیومنٹس امریکی ہتھیاروں سے متعلق تھے یا پھر کسی اور ملک سے متعلق۔ فوٹو فائلامریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر جوہری ہتھیاروں سے متلعق کاغذات کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تھا۔امریکی اخبار  واشنگٹن پوسٹ نے اس کیس سے متعلق معلومات رکھنے والے عہدیداران کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آئی نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی قیمتی ڈاکیو منٹس کی تلاش کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈاکیومنٹس امریکی ہتھیاروں سے متعلق تھے یا پھر کسی اور ملک سے متعلق تھے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔سابق امریکی نے اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ سوالات کا جواب دے یا نا دے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔