دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی لندن میں چھٹیاں منانے کی تصاویر وائرل | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 11:22 صبح
295347 122920 updates
295347 122920 updates

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد فیملی کے ہمرا لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے گئے تھے۔ فوٹو سوشل میڈیادبئی کے ولی عہد شیخ  ہمدان بن محمد نے فیملی کے ہمراہ لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر  کی ہیں۔دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ رہی ہیں، تصاویر میں شیخ ہمدان کو اپنی فیملی کے ہمران لندن میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ ہمدان بن محمد نے اپنی تصاویر  شئیر یں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لوکل ٹرین میں سفر کیا۔ولی عہد شیخ ہمدان نے اپنے والد شیخ محمد بن راشد اور اپنے دو جڑواں بچوں کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی تاہم دونوں بچوں کے چہروں کو ایموجیز کی مدد سے چھپایا گیا ہے۔ولی عہد نے اپنے استبل کا بھی دورہ کیا اور استبل میں موجود گھوڑے کے ساتھ بھی تصویر بنائی جس پر صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  14.5 ملین فالوورز ہیں اور  ان کی شیئر کی گئی تصاویر کو  کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔