عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام ہٹادیا، تصاویر بھی ڈیلیٹ | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 7:08 صبح
295335 105319 updates
295335 105319 updates

 کرن کے اکاؤنٹ پر اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے/ فائل فوٹوپاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا اور کرن کے اکاؤنٹ پر  اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔ بعد ازاں اداکارہ نے  شوہر عمران اشرف  کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

اسکرین شاٹ دوسری جانب کرن اشفاق کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی افسردہ اسٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کا باعث بنی جس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدی ہوچکی ہے۔تاہم اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔واضح رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔