آج تک شعیب کا متبادل نہیں مل سکا، عمر کو بہانہ بناکر نہ کھلانا جائز نہیں: عاقب جاوید | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 10:26 صبح
294641 020600 updates
294641 020600 updates

کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں، پھر دیکھیں کہ وہ نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں یا نہیں: عاقب__فوٹو فائلپی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا متبادل آج تک نہیں مل سکا، ان کی عمر کو بہانہ بنا کر نہ کھلانا جائز نہیں ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں پھر دیکھیں کہ وہ نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے میچز ہیں جس میں شاہین آفریدی کا پرفارم کرنا  ضروری ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن علی نے جب سے کم بیک کیا ان میں ویسی بات نظر نہیں آئی، مقابلہ سخت ہے ان کو کوشش کرنا ہو گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds