خواتین مردوں سے بہتر ڈرائیور قرار: تحقیق | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 9:54 صبح
294634 123656 updates
294634 123656 updates

یہ مطالعہ انگلینڈ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے __فوٹو: رائٹرز/فائلحال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز  زیادہ بہتر ہوتی ہیں اور  ان کے حادثات بھی کم ہوتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے اندر فوری ردعمل دینے کی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں بھی زیادہ اچھی ہوتی ہیں۔یہ مطالعہ انگلینڈ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے جنہوں نے بتایا کہ گاڑی چلاتے ہوئے  خواتین کا وہیل پر کنٹرول زیادہ مستحکم ہوتا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق43 مرد اور  33 خواتین  ڈرائیورز پر مشتمل تھی جس میں انہیں ڈرائیونگ سمیلیٹر استعمال کرنا تھا، تحقیق کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں  اوسطاً 2.45 سیکنڈ کا وقت لیا جب کہ مردوں کو  اس عمل میں اوسطاً 2.63 سیکنڈ لگے۔تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس وقت خواتین میں مردوں کے مقابلے سڑک حادثات میں ملوث ہونے کا رجحان کم ہے تاہم، خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا رجحان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds