جاپان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، املاک تباہ | اردو میڈیا

admin
admin 5 اگست, 2022
Updated 2022/08/05 at 12:12 شام
294508 031124 updates
294508 031124 updates

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک  ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جب کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔جاپانی شہر میں سیلابی ریلے سے تباہی کے دوران موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔اس کے علاوہ جاپان کے شمال مشرق اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔