امریکا نے اچانک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کر دیا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 4 اگست, 2022
Updated 2022/08/05 at 7:32 صبح
294449 124658 updates
294449 124658 updates

فوٹو:فائلامریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے  تائیوان کشیدگی کے تناظر میں منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ مؤخر کیا۔رپورٹس کے مطابق چین کےساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنےکیلئے امریکا کی جانب سے  میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے مؤخر کیا گیا۔دوسری جانب اس خبر پر امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون حکام کا ابھی کوئی تبصرہ نہیں آیا۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر چین نے تائیوان کے قریب سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔چین نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی لیکن اس کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر پہنچ گئیں جس پر امریکا اور چین کے درمیان تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔