تاجروں کے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کیا: وزارت خزانہ | اردو میڈیا

admin
admin 4 اگست, 2022
Updated 2022/08/05 at 8:29 صبح
294424 093130 updates
294424 093130 updates

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا— فوٹو: فائلاسلام آباد: وزارت خزانہ کا بجلی بلوں پر فکس ٹیکس سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجروں اور  دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا۔اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخرہوگیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی بل پرفکسڈ ٹیکس مؤخر کرنے کا  اعلان کیا۔واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds