چینی صدر نے تائیوان کے معاملے پر جوبائیڈن کو خبردارکر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 28 جولائی, 2022
Updated 2022/07/29 at 8:33 صبح
293524 010253 updates
293524 010253 updates

فوٹو: رائٹڑز فائلچینی صدرشی جن پنگ کا امریکی صدرجو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں صدور کے درمیان دو گھنٹے کی مفصل اور واضح بات ہوئی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی فون کال کے دوران امریکی اور چینی رہنماؤں نے تائیوان  کے معاملے پر ایک دوسرے کو خبردار کیا ۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدرنے تائیوان کے معاملے پر امریکی صدر کو  آگ سے نہ کھیلنے پرخبردار کیا۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جو بائیڈن کو کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلآخر جل جاتے ہیں۔دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکاتائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہےلیکن انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے