بندر نے والدین کے سامنے 4 ماہ کے بچے کی جان لے لی | اردو میڈیا

admin
admin 18 جولائی, 2022
Updated 2022/07/18 at 11:57 صبح
292119 015502 updates
292119 015502 updates

دردناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں بندر نے ایک جوڑے کا 4 ماہ کا بچہ چھت سے نیچے پھینک دیا/فوٹوفائلبھارت میں بندروں کا جھنڈ ایک جوڑے کی گود اجاڑنے کا سبب بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دردناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں بندر  نے ایک جوڑے کا 4 ماہ کا بچہ  ان کی آنکھوں کے سامنے چھت سے نیچے پھینک دیا اور  والدین کچھ نہ کر پائے۔میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایک جوڑا 4 ماہ کے بچے کے ہمراہ عمارت کی چھت پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ اسی دوران بندروں کا ایک جھنڈ بھی چھت پر آگیا۔جوڑا اچانک چھت پر  پہنچنے والے بندروں کو دیکھتے ہی سیڑھیوں سے بھاگنے لگا اور اس دوران والد کی گود سے 4 ماہ کا بچہ گرگیا،  والد جیسے ہی بچے کو اٹھانے کے لیے جھکا ایک بندر نے ان کے سامنے جھپٹ کر بچہ اٹھایا اور  چھت سے نیچے پھینک دیا، حادثے کے نتیجے میں معصوم بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds