’اکثریت جیت گئی‘، عفت عمر کا پی ٹی آئی کی جیت پر بیان | اردو میڈیا

admin
admin 18 جولائی, 2022
Updated 2022/07/18 at 9:46 صبح
292076 101847 updates
292076 101847 updates

عفت عمر اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی تھیں __فوٹو فائلاداکارہ و میزبان عفت عمر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کو سراہا ہے۔عفت عمر اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی تھیں تاہم اب انہوں نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد جماعت کی کامیابی کو سراہا  ہے۔ٹوئٹر پر جاری مختصر بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ’عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی‘۔خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds