گھریلو تشددکیس کے ملزم نے پولیس اسٹیشن میں اہلکار کو ہی مارنا شروع کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 5 جولائی, 2022
Updated 2022/07/05 at 11:07 صبح
290775 022154 updates
290775 022154 updates

گھریلو تشدد کیس میں پولیس اسٹیشن پہنچے شخص نے کاؤنسلنگ کے دوران پولیس اہلکار کو ہی مارنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے منی پوری ضلع میں ایک شخص کو گھر یلو تشددکی شکایت پر پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا۔اس دوران پولیس اہلکارکے سمجھانے پرکیس میں ملوث شخص اشتعال میں آگیا اور اہلکار کو ہی پیٹنا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص کو پولیس اہلکار کچھ سمجھانےکی کوشش کر رہا ہے جس پر وہ شخص اشتعال میں آکر پولیس پر ہاتھ اٹھا دیتا ہے بعد ازاں پولیس اہلکار بھی اس شخص کو پیٹنا شروع کردیتا ہے۔بھارت کے اے ایس پی مدھون کمار کے مطابق مذکورہ شخص کی فیملی نے الزام لگایا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔