حسن علی کی اہلیہ نے پاکستان کے ‘دو پسندیدہ’ کرکٹرز کے نام بتادیے | اردو میڈیا

admin
admin 4 جولائی, 2022
Updated 2022/07/04 at 1:01 شام
290654 112724 updates
290654 112724 updates

کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کی سوالات پوچھے/ فوٹو سوشل میڈیافاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے قومی ٹیم کے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں۔حسن علی نے 2 جولائی کو اپنی 28 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔تقریب کے بعد کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ‘حسن علی کے علاوہ سامعہ کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟’

اسکرین شاٹ/سامعہجواب میں کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ‘کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں’۔اس کے علاوہ ایک صارف نے یہ سوال بھی کیا کہ ‘شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟’سامعہ نے جواب میں شاداب کو مینشن کیا اور لکھا کہ ‘اگلے ماہ’، شاداب نے اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ ‘اللہ کرے ہوجائے’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds