انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا | اردو میڈیا

admin
admin 2 جولائی, 2022
Updated 2022/07/02 at 12:39 شام
290485 035822 updates
290485 035822 updates

بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے—فوٹو فائلانگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشوو مہاراج نے ایک اوور میں 28،28 رنز بنائے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے