زارا نور نے عالیہ کی حمایت کردی | اردو میڈیا

admin
admin 30 جون, 2022
Updated 2022/06/30 at 12:41 شام
290255 013415 updates
290255 013415 updates

جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہو تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے: زارا نور—فوٹو: انسٹاگراماداکارہ زارا نور عباس بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے متعلق بول پڑیں۔جب عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر امید سے ہونے کی خبر دی تو بھارتی میڈیا پر خبریں آئیں کہ عالیہ نے اپنا حمل اسی طرح پلان کیا تھا کہ ان کی شوٹنگ کی تاریخیں رکاوٹیں نہ بنیں اور عالیہ کو ان کے شوہر رنبیر بیرونِ ملک لینے جائیں گے اور پھر وہ واپس ممبئی آئیں گی۔ان خبروں پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اسی حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔زارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘میں سمجھتی تھی کہ شاید پاکستان کے لوگ ہی ایسی ذہنیت رکھتے ہیں، خاص طور پر جب برانڈز نے مجھے کام دینا بند کردیا کیونکہ انہیں پتا چلا تھا کہ میں امید سے ہوں’۔

اسکرین شاٹاداکارہ نے کہا کہ ‘جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہو تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ  اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے، خواتین ہر چیز اور کام میں ماہر ہوتی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اپنا فیصلہ دوسروں پر تھوپنے والوں کو یہ بات سمجھ آ جائے‘۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds