‘پوتا پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتاہوں’، رشی کپور کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی | اردو میڈیا

admin
admin 28 جون, 2022
Updated 2022/06/28 at 12:10 شام
290025 010543 updates
290025 010543 updates

فوٹو: فائلبالی وڈ کی خوبرو جوڑی عالیہ  بھٹ اور رنبیر کپور نے والدین بننے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر  والدہ نیتو کپور سمیت شوبز کی مختلف شخصیات اور  مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا  گیا۔اس موقع پر رنبیر کے والد رشی کپور ایک ایسی شخصیت  تھے جو اس جوڑی کی اولاد کی خوشی سننے سے قبل ہی انتقال کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے رشی کپور  کا ایک انٹرویو بھارتی میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔2018 میں دیےگئے ایک انٹرویو میں رشی کپور نے کہا تھا کہ’ میری شادی ایک اچھے وقت پر ہوگئی تھی ، میں 27 سال تھا جب میں سیٹل ہوگیا تھا اور رنبیر 35 کا ہے اسے اب شادی سے متعلق سوچنا چاہیے، وہ کسی سے بھی شادی کرسکتا ہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں’۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ ‘میں مرنے سے قبل اپنے پوتا پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں’۔ایک اور مرتبہ انوپم کھیر چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رشی کپور نے بتایا تھا کہ ان کا اپنے والد راج کپور  سے زیادہ بات چیت کا تعلق نہیں تھا کیوں کہ والد کے پاس اپنے بچوں کے لیے وقت نہیں تھا اور اس کے بعد جب میں والد بنا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں اتوار کو شوٹنگ نہیں کروں گا اور یہ دن اپنے بچوں کے ساتھ گزاروں گا، مجھے امید ہےکہ رنبیر نے بھی جن چیزوں کو ہمارے رشتے میں مِس کیا وہ اپنی اولاد ضرور فراہم کرےگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds