’خواری کے پیچھے نہ بھاگیں‘، پیپلز بس سروس کے آغاز پر فیصل قریشی کا پیغام | اردو میڈیا

admin
admin 27 جون, 2022
Updated 2022/06/27 at 12:56 شام
289936 032019 updates
289936 032019 updates

ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے/ فائل فوٹوپیپلز بس سروس کے آغاز  پر  پاکستانی اداکار فیصل قریشی کا پیغام بھی سامنے آگیا۔ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیپلز بس سروس سے متعلق عوام کے نام پیغام دیتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’ آج سے پیپلز بس سروس شروع ہوگئی ہے ، خواری کے پیچھے نہ بھاگیں پیپلز بس سروس سے جائیں ‘۔کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے  جس کا افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds