امریکی سینیٹ میں کئی دہائیوں بعد پہلے گن کنٹرول بل کی منظوری | اردو میڈیا

admin
admin 24 جون, 2022
Updated 2022/06/24 at 10:46 صبح
289672 012348 updates
289672 012348 updates

اس بل کی حمایت ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز اراکین نے کی / رائٹرز فوٹوامریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دے دی ہے جو اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے 3 دہائیوں میں اب تک کی سب سے اہم قانون سازی ہے۔امریکی سینیٹ کے 66 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 33 نے اس کی مخالفت کی۔ڈیموکریٹ پارٹی کے 51 اور ری پبلکن پارٹی کے 15 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا۔یہ بل اس وقت منظور ہوا ہے جب مئی میں نیویارک کے علاقے بفیلو اور ٹیکساس کے علاقے Uvalde میں فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اب اس بل کو کانگریس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن کے دستخط سے یہ قانون بن جائے گا۔سینیٹ میں بل کی منظوری کے بعد صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کانگریس پر زور دیا گیا کہ اس بل پر ووٹنگ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ 28 سال کی کوششوں کے بعد سینیٹ کے اراکین نے اکٹھے ہوکر اس بل کی منظوری دی جو اسلحے کی بھرمار کے باعث ہونے والے تشدد کی روک تھام کرے گا۔کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ اس بل کو ایوان سے جلد از جلد منظور کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل صبح پہلا کام قوانین کی کمیٹی کا اجلاس ہوگا تاکہ اس قانون سازی کو ایوان تک پہنچایا جاسکے۔اس بل میں اسلحہ خریدنے کے خواہشمند 21 سال سے کم عمر افراد کی شخصیت کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے پروگرامز کے لیے 15 ارب ڈالرز مختص کیے جائیں گے۔اسی طرح امریکی ریاستوں سے ایسے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا کہا جائے گا جن کے تحت خطرہ تصور کیے جانے والے افراد سے اسلحہ واپس لیا جائے گا۔قانون کے تحت ایسے افراد کو بھی اسلحہ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی جو گھریلو تشدد کے واقعات میں سزا کاٹ چکے ہوں گے۔یہ قانون اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ کئی دہائیوں بعد پہلی بار مجوزہ اصلاحات کے لیے ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین دونوں کی جانب سے اس کی سپورٹ کی گئی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort