امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال کو نہ چھوڑا | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 11:28 صبح
289525 123014 updates
289525 123014 updates

اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا—فوٹو: انسٹاگرامسوشل میڈیا صارفین کے بعد اب ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی منال خان کو ٹرول کیے بنا نہ رہ سکیں۔کچھ دن قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر  کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔تاہم اب آمنہ الیاس بھی ان سوشل میڈیا صارفین میں شامل ہوگئی ہیں جو منال کو ٹرول کررہے ہیں۔آمنہ الیاس نے فالسوں، انگور، خوبانی، آڑو اور کیلوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی منال کو ٹیگ کیا۔

اسکرین شاٹآمنہ نے محبت کے اظہار والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے