قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 22 جون, 2022
Updated 2022/06/22 at 1:27 شام
289412 032639 updates
289412 032639 updates

پہلا ٹیسٹ میچ سولہ جولائی سے بیس جولائی تک گال میں ہو گا —فوٹو فائلپاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کرکٹ نے تاخیر کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا۔اعلان کردہ شیڈول میں ایک وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں، تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ سولہ جولائی سے بیس جولائی تک گال میں ہو گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ چوبیس سے اٹھائیس جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم چھ جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort