ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا | اردو میڈیا

admin
admin 20 جون, 2022
Updated 2022/06/21 at 8:22 صبح
289263 011318 updates
289263 011318 updates

ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔—فوٹو:فائلہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کا مشہور جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ ایبرڈین بندرگاہ سے دور ہٹائے جانے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد بحیرہ جنوبی چین میں ڈوب گیا۔اطلاعات کے مطابق  ہفتے کے روز و فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو ناپسندیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جنوبی بحیرہ چین میں جزیرہ شیشا، جسے پارسل جزائر بھی کہا جاتا ہے سے گزر رہا تھا کہ   پانی جہاز میں داخل ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سمندر کی نظر ہوگیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو بچانے کا کام انتہائی مشکل ہے جبکہ  فلوٹنگ ریسٹورنٹ ڈوبنے کے واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق مالی مشکلات کے شکار دوسال سے بند ریسٹورنٹ کو شہر سے منتقل کیا جارہا تھا۔

مالی مشکلات کے شکار دوسال سے بند ریسٹورنٹ کو شہر سے منتقل کیا جارہا تھا۔—فوٹو:فائلواضح رہے کہ جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ جس کی لمبائی تقریباً 80 میٹر تھی ہانگ کانگ میں چار دہائیوں سے ایک اہم مقام رہا جس میں ملکہ الزبتھ  دوم  اور ہالی وڈ اداکار  ٹام کروز سمیت مشہور شخصیات نے کھانا کھایا۔تاہم یہ ریسٹورنٹ کورونا کی وجہ سے 2020 میں بند ہوگیا  تھا اور انتظامیہ کی جانب سے اپنے تمام عملے کو فارغ کردیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort