گوردوارے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 18 جون, 2022
Updated 2022/06/18 at 8:33 صبح
288948 121807 updates
288948 121807 updates

فوٹو: طلوع نیوز اسکرین گریبافغان دارالحکومت کابل کے گوردوارے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور  2 زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کےگوردوارے میں ہفتےکی صبح ہونے والے دھماکےکے وقت وہاں 30 سے زائد سکھ عبادت کے لیے جمع تھے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکےکی آواز دور دور  تک سنی گئی اور  دھماکےکے بعد گوردوارے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا، دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گوردوارے پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا شخص گوردوارےکا سکیورٹی گارڈ تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort