سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص 41 سال بعد رہا | اردو میڈیا

admin
admin 17 جون, 2022
Updated 2022/06/17 at 11:03 صبح
288857 122918 updates
288857 122918 updates

30 مارچ 1981 کو ہنکلے نے سابق امریکی صدر ریگن سمیت 3 افراد پر واشگنٹن میں فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا/ فائل فوٹو سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 41 سال بعد رہا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جان ہنکلے نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر 1981 میں قاتلانہ حملہ کیا تھا۔67 سالہ جان ہنکلے کو 6 سال نفسیاتی اسپتال میں رہنے کے بعد مکمل رہائی ملی، اسے مجموعی طورپر41 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد رہا کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مارچ 1981 کو ہنکلے نے سابق امریکی صدر ریگن سمیت 3 افراد پر واشگنٹن میں فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد اس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹر کو امپریس کرنا چاہتا تھا۔جان ہنکلے کے حملے میں تمام افراد زندہ بچ گئے تھے جب کہ سابق صدر کے اس وقت کے پریس سیکرٹری جیمز براڈے حملے کے نتیجے میں معذوری کا شکار ہوئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort