‘سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے’، فہد شیخ کا وزیراعظم پر طنز | اردو میڈیا

admin
admin 16 جون, 2022
Updated 2022/06/16 at 7:37 صبح
288734 085955 updates
288734 085955 updates

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔__فوٹو فائلاداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا  ہے۔اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔فہد شیخ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا  کہ ‘کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟’

فوٹو: اسکرین شاٹ/فہد شیخانہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے’۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کیا۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort