وارڈن کیجانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد کی اجازت نہ دینے پر بیٹے کی ہاسٹل میں خودکشی | اردو میڈیا

admin
admin 13 جون, 2022
Updated 2022/06/14 at 7:41 صبح
288520 110239 updates
288520 110239 updates

فوٹو؛ فائلبھارت میں ہوسٹل انتظامیہ کی جانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے فون کال کرنے کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جہاں 14 سالہ پورواج  نے ریاست کرناٹکا کے  ایک ہوسٹل میں انتظامیہ کی جانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارک باد کی اجازت نہ دینے پراپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق پورواج نے ہاسٹل کے وارڈن سے موبائل فون مانگا تھا تاکہ وہ اپنی ماں سالگرہ کی مبارک باد دے سکے ۔تاہم  وارڈن نے اسے فون دینے سے انکار کردیا تھا  جس کے بعد اس نے کمرے میں جاکر  کو پنکھے سے لٹکا کر   خود کشی کرلی۔بعد ازاں ہاسٹل میں موجود دیگر طلبہ نے اتوار کی صبح پورواج کو مردہ پایا اور ہاسٹل انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے کمرے سے ایک تحریری پیغام بھی ملا ہے جس میں اس نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ میں آپ سے بہت دور جارہا ہوں۔

فوٹو: بھارتی میڈیاپولیس کے مطابق لاش والدین کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort