این سی بی نے شردھا کپور کے بھائی کو گرفتار کر لیا | اردو میڈیا

admin
admin 13 جون, 2022
Updated 2022/06/13 at 8:01 صبح
288456 105916 updates
288456 105916 updates

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جون اتوارکی شب سدھانت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں شریک تھے— فوٹو فائلنارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی شہر  بنگلورو کے ہوٹل سے معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو گرفتارکر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جون اتوارکی شب سدھانت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں شریک تھے جہاں این سی بی نے چھاپا مارا، چھاپے کے دوران سدھانت کو مبینہ طور پر منشیات لیتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کے مطابق پارٹی میں شریک مجموعی طور پر 35 افرادکے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کا مطلب تھا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا ہے اور سدھانت ان ہی چھ لوگوں میں شامل تھے۔علاقے کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سدھانت کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔شکتی کپور کا ردعملدوسری جانب مایہ ناز اداکار شکتی کپور نے بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، این سی بی نے محض الزام کی بنیاد پر میرے بیٹے کو گرفتارکیا۔واضح رہے کہ سدھانت کپور کئی نامور فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں جن میں ’چھپ چھپ کے‘ اور  ’بھاگم بھاگ‘ سر فہرست ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort