آئندہ چند برس میں دنیا میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان | اردو میڈیا

admin
admin 13 جون, 2022
Updated 2022/06/13 at 7:45 صبح
288449 101356 updates
288449 101356 updates

امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے، تاہم سرد جنگ کے بعد اب جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے—فوٹو فائلاسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار  دنیا میں آئندہ چند برس میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے۔سپری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے، آنے والی دہائی میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔2022 کے شروع تک 9 جوہری ملکوں کے پاس 12 ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے جبکہ 1986 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور  روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے۔سپری رپورٹ کے مطابق 2022 کے شروع تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر  پر ہے، امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort