جان سینا نے قوت گویائی سے محروم یوکرینی جنگی پناہ گزین لڑکے کی خواہش پوری کردی | اردو میڈیا

admin
admin 12 جون, 2022
Updated 2022/06/13 at 6:49 صبح
288435 015155 updates
288435 015155 updates

5 جون کو جان سینا کی ملاقات میشا اور اس کی والدہ سے ایمسٹرڈیم میں ہوئی—فوٹو: سوشل میڈیامعروف ریسلر اور اداکار جان سینا نے یوکرینی جنگی پناہ گزین لڑکے کی خواہش پوری کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے اپنے ایک خاص مداح کے خواب کو اس وقت پورا کیا جب انہوں نے  ڈاؤن سنڈروم کے شکار  یوکرین کے جنگی پناہ گزین  لڑکے سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق لڑکے میشا کو نہیں معلوم  تھاکہ اس کا خاندان یوکرین میں جاری روسی جنگ کی وجہ سے نیدر لینڈز میں قیام پذیر ہے۔اطلاعات کے مطابق میشا کی والدہ نے اس کو یہ کہا ہوا تھا کہ ہم نیدر لینڈز تمہارے پسندیدہ ریسلر جان سینا سے ملاقات کرنے کیلئے جارہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جان سینا کا کہنا ہے کہ جب مجھے قوت گویائی سے محروم لڑکے میشا کی والدہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نیدر لینڈز آنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ مجھ سے ملاقات کریں گے تو اس کے بعد مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے فوراً اس بچے کی خواہش پوری کرنے کا سوچا۔ اطلاعات کے مطابق 5 جون کو  جان سینا کی ملاقات میشا اور اس کی والدہ سے ایمسٹرڈیم میں ہوئی جہاں ریسلر نے میشا کو گلے لگایا، تصاویر لیں اور اسے کچھ وقت کیلئے اپنا WWE کا بیلٹ بھی دیا۔

TAGGED:
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort