سپریم کورٹ کا میشا شفیع کیخلاف کرمنل کارروائی روکنے کا حکم | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 1:02 شام
288274 035816 updates
288274 035816 updates

دیکھنا ہو گا پیکا سیکشن 20 آئین کے حق آزادی رائے سے متصادم ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ۔ فوٹو فائلسپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کرمنل کارروائی اگلی سماعت تک روکنے کا حکم دیدیا۔گلوکارہ میشا شفیع کی پیکا آرڈیننس سیکشن 20 کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس محمد علی مظہر  پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 جون کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف کرمنل کارروائی اگلی سماعت تک روک دی جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہے، دیکھنا ہو گا پیکا سیکشن 20 آئین کے حق آزادی رائے سے متصادم ہے یا نہیں؟عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیکھنا ہو گا پیکا سیکشن 20 میں حق دفاع تو متاثر نہیں ہو رہا اور جنسی ہراسگی کیس کے متاثرین پر پیکا ایکٹ سے انصاف میں رکاوٹ تو نہیں ڈالی جا رہی؟سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے ہتک عزت کی شق کو کرمنلائز کرنے کے خلاف یہ پہلی درخواست ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort